ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اسلم اقبال، راجہ بشارت، ہاشم جواں بخت شامل ہیں، اس کے علاوہ ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران کے نام وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیش کیے ہیں، کمیٹی 3 دن میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دےگی۔

ذرائع اگر پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

واضح رہےکہ ن لیگ کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر احد چیمہ اور محسن نقوی کےنام بھجوائےگئے جبکہ تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد نے ناصر کھوسہ، احمد نواز سکھیرا اور محمد نصیر خان کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیے۔