منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سےمعذرت کرلی

منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سےمعذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) منصور عثمان اعوان نے اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ لینے سے معذرت کی ہے جس کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے باوجود منصور عثمان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا، اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد صدر نے 24 دسمبر کو منصور عثمان کی تعیناتی کی سمری منظورکی تھی۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے بھی نئے اٹارنی جنرل پاکستان سے متعلق وزارت قانون سے رپورٹ طلب کر  رکھی ہے۔