مریم نواز وطن واپس کب آئیں گی؟ تاریخ میں ردوبدل

مریم نواز وطن واپس کب آئیں گی؟ تاریخ میں ردوبدل
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان  مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 21 جنوری کی بجائے اب  29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے  سیاسی حالات  میں تبدیلی کے پیش نظر  فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے , مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی, مریم نواز انتخابی مہم اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔

http://cdn.wionews.com/sites/default/files/2022/11/22/312644-20221122133006copy1200x6751.jpg

اس سے قبل مریم نواز  نے   پنجاب اور خیبرپختوانخوا اسمبلیوں کی تحلیل سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر  21 جنوری کو وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا  لیکن وہ   اپنی سرجری کیلئے  جنیوا  چلی گئی تھیں، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے وہاں اپنے معالج سے بھی ملا قات کی،  نواز شریف نے جنیوا میں کچھ ذاتی ملاقاتیں بھی کیں، نواز شریف کے ہمراہ خاندن کے 2 مزید افراد بھی جنیوا گئے تھے۔

https://m.economictimes.com/thumb/msid-94535275,width-1600,height-1066,resizemode-4,imgsize-85156/maryam-nawaz-sharif.jpg

دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انشاءاللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ راناثناء اللہ بھی گزشتہ روز نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوگئے،  جہاں وہ پارٹی قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کرکے ان کو ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پرتفصیلات سےآگاہ کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer