ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ سٹار ورون دھون کے ڈرائیور کو  فلم کے سیٹ پرہارٹ اٹیک

Bollywood star
کیپشن: Varun dhon with his driver,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ سٹار ورون دھون کے ڈرائیور منوج سہو کو اشتہاری فلم کے سیٹ پرہارٹ اٹیک ، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق ورون دھون کے ڈرائیور منوج سہو ایک اشتہاری فلم کی شوٹنگ کےلئے انہیں لے کر باندرہ کے علاقے میں واقع محبوب سٹوڈیو لے کر گئے تھے جہاں ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی انہیں ہسپتال پہنچایا گیا  تاہم ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

 بالی وڈ سٹار ورون دھون انہیں خود لے کر اسپتال گئے تھے۔ ڈرائیور کی موت کے بعد ورون دھون بہت ڈسٹرب نظر آئے کیونکہ ورون دھون اپنے ڈرائیور منوج سہو کے بہت قریب تھے اور ان پربہت اعتماد کرتے تھے۔ 

2018 میں جب ان کے پتلے کے افتتاح کے لئے انہیں ہانگ کانگ بلایا گیا تو افتتاحی خطاب کے فوری بعد ورون دھون نے اپنے ڈرائیو ر منوج سہو کو اسٹیج پر بلایا اور اپنی بجائے اپنے پتلے کا افتتاح ان سے کرایا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)