(ویب ڈیسک) آئمہ بیگ کے خلاف بڑی کارروائی شروع، ایف بی آر نے گلوکارہ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے 3 سال کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے اُن کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیئے لیکن گلوکارہ آئمہ بیگ سرکاری محکمے سے زیادہ چالاک نکلیں انہوں نے اپنے بنک اکاونٹس سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس پہلے ہی خالی کر رکھے تھے جس پر ایف بی آر نے عاجز آکر اب آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں، انہوں نے سال 2018، 2019 اور 2020 کے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے جس کی وصولی کے لئے ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا۔