غیرملکی اسکالر شپ کے خواہشمند طلبا کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا بڑا اعلان

HEC pak logo
کیپشن: HEC pak
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے غیرملکی اسکالر شپ کے خواہشمند طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ''اسٹیپینڈئیم ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا ہے اب مذکور غیرملکی اسکالرشپ کے لئے  درخواستیں جمع کرنے کی ڈیڈ لائین میں  مزید دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے اور اب طلبا 20 جنوری کی دوپہر بارہ بجے سے پہلے تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

 ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا جو کہ انٹرنیشنل پورٹل پر آن لائن جمع کراچکے ہیں تاہم وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ای پورٹل پر مقررہ تاریخ پر درخواست جمع نہیں کراسکے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پرایچ ای سی کی ای پورٹل پردرخواستیں جمع کرائیں۔

ایسے درخواست دہندگان جو پورٹل پر درخواستیں جمع نہیں کرا سکے انہیں ایچ ای سی کی ای پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کے باوجود نامزدگی کے لئے انکے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا