(سعدیہ خان)لاہور کے موسم کے بدلتے تیورنے سردی کی شدت بڑھا دی بادلوں اور دھند کا راج برقرار رہا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی باندی نے سماں باندھ دیا۔
جنوری کا موسم اپنے رنگ دکھانے لگا، موسم سرما کی دوسری بارش نے لاہور کو سرد کردیا، دن بھر بادلوں کے ڈیرے رہے جبکہ دھند نے بھی مطلع دھندلائے رکھا دن کے اوقات میں پارہ 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نے موسم میں سردی کی شدت میں اضافہ کیا ہے جبکہ مختلف سسٹم مزید رواں ماہ بارش برسانے کا باعث بنیں گئے، بارش کے بعد دھند بھی پڑے پڑے گی اور سردی کا سلسلہ جنوری کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔
آج سمن آباد ،گلشن راوی ،مال روڈ ،گلبرگ ،ڈیفنس رائے ونڈ لکشمی چوک کینٹ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی بارش کے بعد لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس قدرے بہتر ہوگیامحکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔