ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لئے خوشخبری ، ستارہ اور ٹیسلا نے ’ملٹی پرپز کمرشل الیکٹرک گاڑیاں‘ اور انہیں چارج کرنے کے لیے ’ای وی چارجر‘ اور ’اے سی چارجر‘ متعارف کرا دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں ستارہ انجینیئرز فیصل آباد اور ٹیسلا انڈسٹریز اسلام آباد نے جوائنٹ وینچرز کے تحت چین سے درآمد کی ہیں اور آئندہ سال تک ان کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔یہ گاڑی 11 سیٹر ہے اور ایئرکنڈیشنر کے ساتھ ایک چارج میں 250 کلومیٹر سفر طے کرتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 300 کلومیٹر ہے جبکہ بیٹری کی لائف تقریباً دس لاکھ کلومیٹر کے قریب ہے۔ کمپنی نے اس کی لوکل وارنٹی دینے کا بھی اعلان کیا ہے جو ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر یا پانچ سال کی مدت ہے جو پہلے پوری ہو جائے۔