اہم  منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایل ڈی اے کا قیمتی پراپرٹیز کو نیلام کرنیکا فیصلہ

lda under pass in lahore
کیپشن: lda under pass
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درنایاب : ایل ڈی اے  نے حکومتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے قیمتی پراپرٹیز کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کو حکومت پنجاب کے لئے اوپن سورس منصوبے شروع کرنے کے لئے فنڈز درکار ہیں ایل ڈی اے انڈر پاسز اور روڈ انفراسٹرکچر کے منصوبے شروع کرنا چاہتا ہے۔  جبکہ ایل ڈی اے کو ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے میں پانچ ارب کا شئیر ڈالنے کے لئے بھی فنڈز درکار ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق فنڈز کے حصول کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے نے سولہ افسران پر ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا  ہے اورافسران کو اپنے ایریاز میں نیلامی کے قابل قیمتی پراپرٹیز کی لسٹیں مرتب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ ورکنگ گروپ کے کنوینئر ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ ہوں گے۔چیف ٹاون پلانر ، ڈائریکٹر پی ایچ ایس ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ ممبر ہوں گے۔ڈائریکٹر ہاوسنگ ون سے ڈائریکٹر ہاوسنگ بارہ تک کے ڈائریکٹرز شامل ہیں ۔

 ورکنگ گروپ کی سفارشات پرلاہور شہر میں ایل ڈی اے کی حدود میں سرکاری پراپرٹیز کا نیلام عام کا فیصلہ کیا جائے گا ۔