ویب ڈیسک : قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی چند دنوں سے طبعیت نہ ساز تھی بخار کی شکایت کےساتھ گلہ بھی خراب تھا جس پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا ۔میاں شہبازشریف نےاپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہےجبکہ ڈاکٹرز نے صدرمسلم لیگ ن کو مکمل آرام اور پرہیز کی ہدایت کی ہے۔صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےصحت یابی کے لئے عوام اور پارٹی وابستگان سے دعا کی اپیل کی ہے۔
ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے لکھا کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 19, 2022
قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے.
شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے