عمراسلم : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی ارکان اسمبلی رانامبشراقبال،صبا صادق سمیت دیگر سے ملاقات۔ انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن سیکرٹر یٹ ما ڈل ٹاون میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ارکان اسمبلی رانامبشراقبال،صبا صادق سےملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کھلنڈرے کھلاڑیوں نے معیشت سمیت تمام شعبوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن عوام کی آواز بنے گی جبکہ منی بجٹ کے باعث مہنگائی کا طوفان آ گیا ہےلیکن حکمران عوامی مسائل کو سمجھنے سے غافل ہیں کیونکہ یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں۔