رواں ماہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

رواں ماہ موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کے چمکنے سے ہر چیز نکھرگئی، شہریوں نے بھی سورج نکلنے پر سکھ کا سانس لیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہور کا مطلع صاف اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔  

کئی روز بعد لاہور میں سورج نے اپنا دیدار کرایا تو دھند چھٹ گئی اور سردی کی شدت میں کمی آگئی، سورج نکلنے سے لہو جما دینے والی سردی سے ہلکان لاہوریوں کی جان میں جان آگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوگی، آج دن کے اوقات میں درجہ حرارت 19 جبکہ رات کے اوقات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں قدرے بہتری آگئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں دھند اور سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا، جبکہ فروری میں موسم قدرے بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، محکمہ موسمیات نے فروری میں بارشوں کی نوید بھی سنائی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer