ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کیلئے نوکریاں

وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کیلئے نوکریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ،بھرتیوں میں دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کو بھی نوکریاں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ، بھرتیوں میں دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں کو بھی نوکریاں ملیں گی۔ اساتذہ کے بچوں کو نوکریوں دینے کیلئے کوٹہ مختص کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ ماضی میں اساتذہ کے بچوں کو 7 فیصد کوٹہ دیا جاتا تھا۔کمٹیاں اساتذہ کے بچوں کو نوکریاں دینےکیلئے انٹرویوز اور ٹیسٹ کے اضافی نمبر ملیں گے یا کوٹہ بحال ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کےبچوں کو نوکریاں دینے کی بجائے لولی پوپ تھمادیا گیاتھا، دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے،ٹیسٹ پاس کرنے والےامیدواروں نےبھرتی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست لکھی،امیدواروں کو ٹیسٹ کے باوجود نوکریاں نہیں دی جارہیں،17 اے رولز کےتحت گزشتہ سال وفات پانے والےملازمین کے بچوں سے درخواستیں وصول کی گئی تھیں، رولز کے تحت وفات پانے والےملازمین کو جونیئر کلرک کے عہدے پر بھرتی کیا جانا تھا.

M .SAJID .KHAN

Content Writer