ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیر زادہ نے اپنی خوشی کی وجہ بتادی

رابی پیر زادہ نے اپنی خوشی کی وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ  نے کہا ہے مجھے خوشی ہے کہ میں نے جعلی دنیا چھوڑی اور حقیقی دنیا میں داخل ہوگئی۔

 رابی پیر زادہ کہتی ہیں کہ  وہ شوبز کی جعلی دنیا کو خیرباد کہہ کر بہت خوشی محسوس کرتی ہیں۔ شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وہ محبت بھرے پیغامات شیئر کیے ہیں جو انہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بھیجے گئے۔

 
رابی پیرزادہ نے ان پیغامات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ محبت انمول ہے۔ سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ جو عزت، احترام مقام مجھے اب ملا ہے وہ شوبز میں کسی کو بھی حاصل نہیں ہوسکتا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے جعلی دنیا چھوڑی اور حقیقی دنیا میں داخل ہوگئی۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعہ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer