ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اور حکومت آمنے سامنے،ریڈ زون فورسز کے حوالے

پی ڈی ایم اور حکومت آمنے سامنے،ریڈ زون فورسز کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے قافلے الیکشن کمیشن کے آفس کی جانب رواں دواں ہیں،ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،فورسز بھی پہنچ گئیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم)  نے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا  اعلان کیا ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کے پیشِ نظر اسلام آباد انتظامیہ نے تیاریاں کرلی ہیں۔


احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی عمارت کے سامنے رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگادی گئی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کی عمارت تک کے راستے کو مکمل سیل کردیا گیا ہے، مظاہرین سرینگر ہائی وے سے ریڈ زون میں داخل ہو سکیں گے۔

اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے کہ جس جرم کا اعتراف ہو چکا اُس پر فیصلہ سُنایا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کا سیاست میں عمل دخل ختم کرنا چاہتے ہیں، (ن) لیگ کے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں۔


علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہ آج عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت کا جشن منائیں گے۔ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر پر اس وقت پی ڈی ایم پروٹیسٹ آئوٹ سائڈ ای سی پی اور پاکستان ریجیکٹس پی ڈی ایم کے ٹرینڈز چل رہے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کے پیروکار ایک دوسرے پر وار کررہے ہیں۔ن لیگ کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن آج مقبوضہ کشمیر کا منظر کیوں پیش کر رہا ہے؟؟؟

حنا پرویز بٹ کو کرارا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل لکھتے ہیں کہ یہ بی بی شہرت کے کیے ماں باپ کو گالی بھی دیں گی اب ؟ کچھ شرم حیا ہوتی ہے۔ کوئی جگہ ہوتی ہے جوس چھوڑ دیتے ہیں۔پورا پاکستان موجود ہے تنقید کے لئیے اس بے وقوف کو کشمیر ہی نظر آتا ہے۔ مودی کی زبان بولنے کی کوشش بار بار کی جاتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer