سوئی ناردرن نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا

سوئی ناردرن نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی اور کنٹریکٹر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے، بلز تقسیم نہ ہونے پر گھریلو صارفین جرمانے کیساتھ بلز ادا کرنے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی گھریلو صارفین کو بلوں کی تقسیم میں ناکام ہوکر رہ گئی ہے، رواں ماہ شہر میں سوئی گیس کے بلز کی تقسیم نہ ہو سکے، بلوں کی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے صارفین جرمانے کیساتھ بل ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بیشتر صارفین کو بل نہ ملنے کی وجہ سے ادائیگی بھی نہ کی جاسکیں۔

کمپنی اور بلز تقسیم کرنیوالے کنٹریکٹر میں اختلاف کی وجہ سے بل تقسیم نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ تنازعے کی وجہ سے گھریلو صارفین اضافی بل ادا کرنے پر مجبور ہیں، تاہم بیشتر صارفین کی جانب سے تو بل ادا ہی نہیں کئے جارہے۔