100 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل، وجہ بھی سامنے آگئی

100 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل، وجہ بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قذافی بٹ) الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر قومی اسمبلی کے 48 اور صوبائی اسمبلی کے 52 اراکین کی رکنیت معطل کردی۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی حلقوں کے دو جبکہ پنجاب اسمبلی میں لاہور کے 4 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے دو صوبائی وزرا بھی رکنیت معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ لاہور سے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے روحیل اصغر اور محمد ریاض نے اپنی اور اہلخانہ کی جائیدادوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔ پنجاب اسمبلی سے رمضان صدیق بھٹی، یاسین عامر، نصیر احمد اور اختر حسین شامل ہیں،صوبائی وزراہاشم ڈوگر، اعجاز عالم آگسٹین اور پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ نے بھی الیکشن کمیشن میں اپنی تفصیلات جمع نہیں کروائیں۔

خیال رہے کہ الیکشن ایکٹ کی دفعہ 137 کے مطابق سینیٹ اور اسمبلیوں کا ہر رکن اپنی، اپنی شریک حیات اور 30 جون تک اپنے زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر سے قبل الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گا۔

عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے سیکشن 42 اے اور سینیٹ (انتخابات) ایکٹ 1975 کے سیکشن 25 اے کے تحت اثاثوں کے اسٹیٹمنٹس کو جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی تاہم انتخابی ایکٹ 2007 کے ذریعے اسے تبدیل کرتے ہوئے 31 دسمبر کیا گیا تھا۔

اگر کسی رکن کی جانب سے جمع کرائی گئی اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جھوٹی ثابت ہوئیں تو 120 دنوں میں اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی

Sughra Afzal

Content Writer