سٹی 42: معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی بنائی ہوئی چکن کڑاہی سے سوشل میڈیا صارفین کو متاثر نہیں کرسکے۔
گلوکاری اور اداکاری کی دنیا میں نام کمانے والے علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر کھانے پکاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں انہوں نے چکن کڑاہی بنائی جوکہ صارفین کو پسند نہیں آئی۔ علی ظفر نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دیسی مرغی کی چکن کی کڑاہی اپنے ہاتھ سے تیار کرکے دکھائی۔ ویڈیو پر انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’ آپ نے بھیےّ کی کڑاہی تو کھائی ہو گی لیکن بھائی کی۔
علی ظفر کی چکن کی کڑاہی پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ صفینہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ کوئی چکن کی توہین نہیں کر سکتا اگر کھانا بنانا نہیں آتا تو کھانے کی توہین کیوں کرتے ہو؟
آپ نے بھیےّ کی کڑاہی تو کھائی ہو گی لیکن بھائ کی نہیں۔ چیک کریں۔ #bhaeekikarahi #bhaeehazirhai pic.twitter.com/kSOUwKApyZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 17, 2021
عصمہ نے طنزیہ انداز کے ساتھ کہا کہ سب نے اس کڑاہی میں ہڈیاں ہی کھائی ہوں گی کیوں کہ گوشت تو رہا نہیں۔ بس پوری کڑاہی میں صرف دھنیا ہی اچھا لگ رہا ہے۔
آپ نے بھیےّ کی کڑاہی تو کھائی ہو گی لیکن بھائ کی نہیں۔ چیک کریں۔ #bhaeekikarahi #bhaeehazirhai pic.twitter.com/kSOUwKApyZ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) January 17, 2021