ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات

فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات، ملاقات میں آٹے کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا، پنجاب کے چیئرمین عبدالروف مختار، حافظ احمد اور میاں ریاض شامل تھے۔ عاصم رضا نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پنجاب میں آٹے کی قلت نہیں ہے، حکومت کے مقرر کردہ نرِخوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز اور سیل پوائنٹس کو آٹے کی سپلائی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ملوں کو گندم فراہم کرے تو ملیں کے پی کے کو آٹا مہیا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے ایسوسی ایشن کو بتایا کہ سندھ اور کے پی کو گندم کی فراہمی کے لئے پاسکو کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ آئندہ چند روز میں سندھ اور کے پی کے میں آٹے کا بحران ختم ہو جائے گا۔