آٹے اور گندم کے بحران پر پیپلز پارٹی نے سوالات اٹھادیے

آٹے اور گندم کے بحران پر پیپلز پارٹی نے سوالات اٹھادیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی چودھری منظور کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم بھرنے کیلئے چینی مہنگی کی گئی، اب گندم اور آٹے کی قلت کا شوشہ چھوڑا گیا۔ حسن مرتضی نے کہا کہ وزرا بتائیں کہ آٹے کے بحران کا ذمہ دار بھی سندھ ہے؟؟

مہنگائی کا جن بے قابو ہونے پر سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر سیاسی وار جاری ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ناکام حکومت قراردے دیا۔ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی نے موجودہ بحران کو تحریک انصاف کی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بحران پیدا کر کے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل چودھری منظور کا کہنا ہے خان صاحب کے مالی سہولت کاروں نے ملک سے گندم غائب کر دی، اے ٹی ایم بھرنے کیلئے پہلے چینی مہنگی کی گئی، اب آٹا غائب کیا گیا۔ حسن مرتضی نے حکومتی وزراء کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ گندم کے بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگانا سیاسی تماشے سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء بتائیں کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار بھی سندھ ہے؟ کیا بجلی، گیس، پیٹرولیم اور ادویات کی قیمتیں بھی سندھ نے بڑھائیں؟