وقار گھمن: جماعت اسلامی یوتھ پی پی 160 کے زیر اہتمام ٹیپ بال ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سی کمپنی نے اپنے نام کرلیا،فائنل میچ میں ممبر صوبائی اسمبلی ندیم بارا ، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ ،امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ کی خصوصی شرکت کی۔
فائنل میچ سی کمپنی اور گارڈن الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ سی کمپنی نے ٹورنا منٹ اپنے نام کیا۔مین آف دی میچ کا احسن حق دار ٹھہرا ۔مین آف دی سیریز سید علی قرار پائے ،تمام کھیلنے والوں کو میڈلز بھی دیئے گئے،ایم پی اے ندیم عباس بارا نے کہا نوجوان بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں ۔کھیلوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کر رہے ہیں ۔خالد احمد بٹ نے کہا جے آئی یوتھ نے نوجوانوں کے لئے بہترین ٹورنامنٹ انعقاد کیا۔یوتھ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔حلقہ میں نوجوانوں کو اسی طرح سرگرمیاں فراہم کرتے رہیں گے۔