ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کا بحران, شہری مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور

گیس کا بحران, شہری مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) کچا جیل روڈ رسول پارک میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا،اہل علاقہ  مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری تنگ آچکے ہیں، اعلیٰ حکام سے متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود شہریوں کی مشکلات کم نہیں ہورہیں، شہر کی دوسری جہگوں کی طرح کچا جیل روڈ رسول پارک میں گیس بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔

مکین مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں،غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے روزمرہ کے معمولات متاثرہو کر رہ گئے ہیں،اہل علاقہ کا کہناتھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے گیس کی بندش سے پریشانی ہے،لکڑیاں جلانے، ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

گیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈی واٹرنگ، ٹیکنیکل مسائل کا سامنا ہے، مسائل کےحل کے لئے موثراقدامات کئے جارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer