ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا بحران سے گھبرائے شہریوں کیلئے خوشخبری

آٹا بحران سے گھبرائے شہریوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آٹا بحران سے گھبرائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی،لاہور شہر 20مقامات،ماڈل بازاروں میں آٹا رعایتی نرخوں پر ملنے لگا۔

آٹا بحران سے نمٹنے کیلئے 10ہزار تھیلے ماڈل بازاروں میں پہنچا دیئے گئے، 20 دیگر مقامات پر بھی آٹے کی فروخت جاری  ہے،ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے مطابق بازاروں اور مخصوص پوائنٹس پر 10 اور20 کلو کے بیگز رعایتی سرکاری نرخ پر دستیاب ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنروں کونگرانی کی ہدایت کردی ۔

اس سے قبل فلورملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی نیوزکانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی ایوانوں سے سنا ہے ملک میں آٹے کا بحران چل رہا ہے ،گندم کی فراہمی میں تاخیر سے مسائل پیدا ہوئے، بحران نہیں ہے، فلور ملیں ساڑھے 8لاکھ تھیلا مارکیٹ میں دے رہی ہیں ، آٹے کی قیمت ملوں نے نہیں چکی آٹا مالکان نے بڑھائی ، وزیراعظم مسائل پیدا کرنے والوں کو اپنے گھر میں تلاش کریں ۔

دوسری جانب پنجاب میں آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق 5 دن سے پنجاب سے آٹے کی فراہمی بند ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے جب کہ 85 کلو آٹے کی بوری میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب میں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے اجلاس میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان، سیکریٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈز اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان نے خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ویڈیو لنک پر رابطہ کیا اور انہیں گندم اور آٹے کی ترسیل کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کاظم نیاز نے کراس بارڈر موومنٹ کے سلسلے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گندم اور آٹے کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer