ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے بڑے فیصلے

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے بڑے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنےکافیصلہ بنالیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کے منصوبے  کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون منصوبے کیلئے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبے کو آئندہ مالی سال سے شروع کیا جائے گا، بجٹ میں اس اہم منصوبے کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے،منصوبے کےحوالے سےضروری اقدامات جلد طے کئے ،
منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ماہرین سےرابطہ کرکے مشاورت کی جائے،امراض خون کےمریضوں کیلئے جدید ترین ادارہ قائم کرنا چاہتے ہیں، امراض خون کے مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔


انہوں نے کہا کہ بالخصوص بچوں کی بروقت تشخیص سے جان بچائی جاسکے گی، انسٹی ٹیوٹ برائےامراض خون کا قیام تاریخ کا اہم سنگ میل ہوگا۔


اجلاس میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں منصوبے کو جلد فنکشنل کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا۔سردارعثمان بزدار نے منصوبے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اس اہم منصوبے کو رواں برس آپریشنل کیا جائے، بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرکیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے،صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنا رہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer