(زین مدنی ) عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراﺅں میں کیا جاتا ہے اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔
معروف خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کو اس ڈرامے پر پاکستان انٹرنیشنل سکریننگ ایوارڈ 2020ء کیلئے بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے، اداکارہ نے اس حوالے سے انسٹا گرام پوسٹ میں نامزدگی پر شکریہ ادا کیا۔
عائزہ کے علاوہ اس کیٹیگری میں حنا الطاف، مومل شیخ، سجل علی، صبا قمر، ثناء جاوید ، سارہ خان اور صنم بلوچ کو نامزد کیا گیا۔