ساہیوال واقعہ ’’سی ٹی ڈی کا مؤقف غلط ہوا تو انھیں نشانہ عبرت بنائیں گے‘‘

ساہیوال واقعہ ’’سی ٹی ڈی کا مؤقف غلط ہوا تو انھیں نشانہ عبرت بنائیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ساہیوال واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سی ٹی ڈی کا موقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کونشان عبرت  بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کی ہے اور اس حوالے سے انھیں فوری طور پر ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے مطابق انھوں نے دہشتگرد مارے ہیں لیکن میڈیا اور بچوں کے بیانات کچھ اور بتا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے حقائق کو سامنے لانے کی ہدایت کی ہے، حقائق کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اگر سی ٹی ڈی کا مؤقف غلط ثابت ہوا تو ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، دونوں پہلوؤں سے حقائق کا جائزہ لیکر کارروائی کی جائے گی۔