( جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خصوصی افراد کے کوٹہ پر ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا، بھرتی کیلئے اشتہار 25 جنوری کو دیا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن معذور افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے پر بھرتی کرے گا، خصوصی افراد کی بھرتی کیلئے اشتہار 25 جنوری کو دیا جائے گا، بھرتی کیلئے خصوصی افراد 9 فروری تک درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ موصول ہونیوالی درخواستوں کی سکروٹنی 12 فروری تک مکمل کی جائے گی۔
حتمی میرٹ لسٹ 20 فروری کو آویزاں کی جائے گی، منتخب امیدواروں کو جوائنگ لیٹرز 22 فروری کو جاری کردیئے جائیں گے۔