ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نےبتادیا

لاہور میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نےبتادیا
کیپشن: City42 - Lahore Weather, Cold
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)لاہوریئے تیاری کرلیں، شہر میں  بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں باغوں کے شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین موسمیات  کے مطابق آج لاہور میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو سوموار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ جبکہ رات کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer