ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا

پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچرزاوراساتذہ تنظیموں کے عہدیداروں کے داخلے پر پابندی کا معاملہ، پنجاب ٹیچرز یونین نے فیصلہ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹیچرز اور اساتذہ تنظیموں کے داخلے پر پابندی سے اساتذہ میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں داخلے پر پابندی کی پُرزورمذمت کی ہے۔ پی ٹی یو کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہےکہ سکول کے اوقات کار کے بعد اساتذہ کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جانےکی اجازت ہونی چاہیے، اس فیصلےسےاساتذہ کی پنشن، پرموشن اور ٹرانسفر کے مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔

 رانا لیاقت علی نے مزید کہا کہ اساتذہ کے داخلے پرعائد کی جانیوالی پابندی فی الفور اُٹھائی جائے، فیصلہ سے صوبائی وزیرتعلیم مرادراس کی اوپن ڈورپالیسی متاثرہوگی۔  رانالیاقت علی نےکہا کہ داخلے پرپابندی نہ اُٹھائی گئی تو بھر پور احتجاج کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer