ایف آئی اے حرکت میں آگیا، کسٹم انٹیلی جنس افسران کے خلاف انکوائری

ایف آئی اے حرکت میں آگیا، کسٹم انٹیلی جنس افسران کے خلاف انکوائری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:کسٹم انٹیلی جنس کے گودام سے سامان غائب ہونے کا معاملہ، ایف آئی اے حرکت میں آگیا۔ کسٹم انٹیلی جنس کے افسران کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ۔

کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے پکڑے جانے والےسینکڑوں موبائل فونز کےگودام سے خرد برد کے واقعےکے بعد ایف آئی اے نے کسٹم انٹیلی جنس سے بائیس جنوری تک گودام میں پڑے ہوئے سامان کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ایف آئی اے نے کسٹم انٹیلی جنس کے افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا آغاز کر تے ہوئے سترہ سو تریسٹھ سمگل شدہ موبائل فونز کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ایف آئی اے نے کسٹم انٹیلی جنس سے گذشتہ دس سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔