عثمان علیم: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈی ہیلتھ کیئر کا 80 کروڑ کی لاگت سے موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، پلاننگ کمیشن حتمی منظوری کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 80 کروڑ کی لاگت سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں اس وقت 100 موبائل ہیلتھ یونٹس موجود ہیں۔ جن کی دیکھ بھال اور24گھنٹے آپریشنل رکھنے کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نجی فرمز سے رابطے کر رہا ہے۔
منصوبہ پر عملدرآمد کرانے اور حتمی منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ جسے جلد صوبائی ترقیاتی فورم میں منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ پی اینڈ ڈی سے حتمی منظوری کے بعد منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا جائیگا۔