ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہتر تعلیم کے حوالے سے سپرٹ آف میتھ پروگرام کے تحت سیمینار کا انعقاد

بہتر تعلیم کے حوالے سے سپرٹ آف میتھ پروگرام کے تحت سیمینار کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خان:بچے مستقبل کے معمار ہیں بہتر تعلیم ان کے کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے، اس سلسلے میں سپرٹ آف میتھ پروگرام کے تحت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

کینیڈا کی سب سے بڑی کمپنی سپرٹ آف میتھ نے بچوں میں میتھ کے سبجیکٹ سے دوستی اور اس کو سہل بنانے کے حوالے سے سکول ٹائم کے بعدسیمینار کا انعقاد کیا۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس ذریعہ تعلیم سے 8500 طلباء 40 سے زائد اداروں میں مستفید ہوچکے ہیں۔

تقریب میں آپریٹنگ مینجر زورین مقصود، صباء عامر، عمائزہ راشد، بشریٰ انصاری، شہریار سلامت، میاں عمران مسعود، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایشیاء سمیت دیگر مقررین نے شرکت کی، شرکاء نے اس پروگرام کو بچوں کیلئے مفید قرار دیا۔