رمل دلدار:لبرٹی گول چکر پر سول سوسائٹی گلگت بلتستان کی جانب سے دلاور عباس کے بیہمانہ قتل کی مزمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ جس میں شدت پسندی نا منظور، عدم برداشت نامنضور کے نعرے۔
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی گلگت بلتستان کی جانب سے دلاور عباس کے بیہمانہ قتل کی مزمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ دلاورعباس جیسے اور بھی لوگوں کے دوست احباب جن کو قتل کر دیا گیا۔ ان کے انصاف کے لیے احتجاج کیا گیا۔
احتجاج میں ہوائی فائرنگ سے جان کی بازی ہارنے والے معید کے گھر والے بھءی پلے کارڈ اٹھائے انصاف مانگنے لبرٹی گول چکر پر پہنچے۔ احتجاج میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف فلفور کاروائی کی جائے اور ان کاکہنا تھا کہ وہ معاشرے سے عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
معصوم زینب اور مردان کی اسماء کے قتل کی بھی بھرپور مزمت کی گی اور ان ک حکومت سے مطالبہ ہے کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے اور انساف دیا جائے