میٹروپولیٹن کارپوریشن: ٹیکس ریکوری فورس تیار،6کروڑآمدنی کاہدف مقرر

میٹروپولیٹن کارپوریشن: ٹیکس ریکوری فورس تیار،6کروڑآمدنی کاہدف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن کا155 کاروباری شعبہ جات پرلائسنس فیس ٹیکسیشن کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری، ٹیکس ریکوری فورس بھی تیار، 6 کروڑآمدنی کاہدف مقرر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد6 کروڑریکوری کاہدف پورا کرنےکےلیے  شعبہ فنانس نےنئی حکمت عملی بنالی۔ دوسال بعد155پیشہ جات  اورکاروبار کی حامل فیکٹریز، کارخانوں اورددکانوں پرسالانہ ٹیکس عائدکیاگیا۔

 9زونزسمیت ٹیکس ریکوری کے لیے سپیشل15 انسپکٹرز پرمشتمل ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ سرکاری تنخواہ کے علاوہ ٹارگٹ پوراکرنے والوں کوباقاعدہ کمیشن بھی د یا جائے گا۔

2018 کےنئے ٹیکسیشن شیڈول رولزکے مطابق بیوریجزفیکٹریوں پر2لاکھ50ہزار،آئس کریم فیکٹری پر1 لاکھ، فلورملز پر40 ہزار،بناسپتی گھی فیکٹریوں پر50ہزار ،فوڈانڈسٹری پر50 ہزار،چاول پلانٹ پر70ہزار روپےٹیکس عائدکردیاگیاہے۔

 ماربل چپس پاوڈر، چمڑہ فیکٹری ،ٹیکسٹائل فیکٹری  پر1 لاکھ ،اسٹیشنری کی مصنوعات کی  فیکٹریوں پر1 لاکھ ٹیکس عائدکیاگیاہے۔

دوسری جانب چار کنال ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر1 لاکھ، کریانہ تھوک سٹورپر2ہزارجبکہ کریانہ سٹورپر1 ہزارٹیکس عائد کیاگیاہے۔ شیشہ وایلومینیم فیکٹریوں پر20 ہزار ،دھوبی دھلائی بھٹی پر20 ہزار،بجلی کی تاریں بنانےوالی فیکٹری پر20 ہزار،کیمیکل بڑی فیکٹری پر60 ہزار،کیمیکل چھوٹی فیکٹری پر35 ہزار ٹیکس عائدکیاہے۔ رنگ و روغن بنانےوالی فیکٹریز پر50 ہزار،فائبر فلیکس پر25 ہزار،ماربل کٹنگ ٹائلزپر20 ہزارٹیکس عائد کیاگیاہے۔

جبکہ کارپٹ ٹیکسٹایئل فیکٹری سی1 لاکھ روپے،کاٹن فیکٹری سے50 ہزار روپے،سوتراور سوترکی مصنوعات بنانےوالی فیکٹریوں پر40 ہزار ،لوہاپائپ فیکٹری سے1 لاکھ روپےجبکہ فیکٹریوں پر10 ہزارروپےکارپوریشن ٹیکس عائدکردیاگیا۔

 میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورکو29مختلف شعبوں پرٹیکس سےروک دیاگیاہے۔ ٹیکسیشن عائدکرنےکی مدمیں سالانہ6 کروڑروپے کی آمدن متوقع ہے۔