ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

40سال سے لٹکاہوا پنجاب باکسنگ کمپلیکس کا منصوبہ مکمل کرنے کا حتمی فیصلہ

40سال سے لٹکاہوا پنجاب باکسنگ کمپلیکس کا منصوبہ مکمل کرنے کا حتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا: باکسنگ کے کھلاڑیوں کے لیے اچھی خبر، 40 سال سے زیر تعمیر پنجاب باکسنگ کمپلیکس کو مکمل کرنے کے لیےکام کا آغاز کر دیا گیا۔ منصوبے پر 30 کروڑ کی لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں40سال قبل باکسنگ کمپلیکس کو تعمیر کرنے کے کام کا آغاز ہوا تھا۔ جسے تعمیر کرانے کا وعدہ اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے کیا لیکن مارشل لاء لگنے کے بعد اس کام کو روک دیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ کمپلیکس کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا اور پھر یہ پراجیکٹ گمنامی کے اندھیروں میں ڈوب گیا۔

 پنجاب سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے سٹی فورٹی ٹو پر اس حوالے سےچلنے والی رپورٹ پر فوری نوٹس لیا۔ اس ضمن میں حکومت پنجاب سے منظوری لیکر فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ باکسنگ کمپلیکس پر سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کو مکمل کرنے کے لیے 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن بھی دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب کمپلیکس کا نقشہ منظور ہوگیا ہے۔ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے پرانی عمارت کو بھی قابل استعمال ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ حنیف عباسی کےمطابق اس باکسنگ کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ باکسنگ اکیڈمی بھی بنائی جائے گی۔