ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمودخان اچکزئی کی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

محمودخان اچکزئی کی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: پاکستان عوامی ملی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات، دونوں رہنماوں کی پارلیمینٹ کو برا بھلا کہنے کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی ملی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی کی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات، دونوں رہنماوں کی پارلیمینٹ کو برا بھلا کہنے کی مذمت۔ ملاقات میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے کے اجلاس کے بعد لاہور میں خاصا مصروف دن گزارا۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ون ٹو ون ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عمران خان اور شیخ رشید احمد کے پارلیمینٹ کے حوالے سے دیے گئے بیان بھی زیربحث آیا۔ دونوں رہنما نے نماز جمعہ بھی اکٹھے ادا کی۔