عرفان ملک: زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت، لاہور پولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے مبینہ ملزم عمر کے بھائی کا بھی ڈی این اے کے لیے سیمپل لے لیا گیا۔ تاحال ملزم کی ڈی این اے رپورٹ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے16جنوری کو بھٹہ چوک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر عمر نامی ملزم کو حراست میں لیا تھا۔ جس نے دوران تفتیش سی سی پی او لاہور امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر کے سامنے بچی کے ساتھ زیادتی اور اس کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
تاہم پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ملزم کا بیان اہمیت کا حامل تو ہے، اصل حقائق اس کی ڈی این اے رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گئے۔ لاہور پولیس نے ملزم کو پکڑ کر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا۔ ملزم عمر کا ڈی این اے سیمپل لے کر لیبارٹری بھجوا دیا جس کی تاحال رپورٹ تیار نہ کی جا سکی۔
علاوہ ازیں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے ملزم عمر کے بیان کے بعد اس کے بھائی کو بھی حراست میں لے کر اس کے ڈی این اے کے لیے سیمپل لے لیے ہیں۔