ایف بی آر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آڈٹ شروع، ڈیڈ لائن جاری

ایف بی آر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آڈٹ شروع، ڈیڈ لائن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رضوان نقوی:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی کلاس بدل کرودہولڈنگ ٹیکس چوری کا معاملہ۔ ایف بی آر نے محکمہ ایکسائز کا آڈٹ شروع کرکے بائیس جنوری تک ریکارڈ فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کی کلاس تبدیل کر کے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے معاملے پر ایف بی آر نے آڈٹ شروع کردیا ہے۔

 ایف بی آر نے محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن سے سال دوہزار پندرہ اور سولہ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ ایف بی آر نےایکسائزاینڈٹیکسیشن موٹررجسٹریشن برانچ کوریکارڈ پیش  کرنےکیلئے22جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ایف بی آر نے گزشتہ سال محکمہ ایکسائز پرانتالیس کروڑروپے ٹیکس عائد کیا تھا۔ تاہم کمشنراپیلزان لینڈ ریونیو نےایف بی آر کو ایکسائز کے خلاف کارروائی سےروک دیاتھا۔