ذیشان ناصر: حکومت سوئی رہی، ورلڈ بینک کو خیال آگیا، پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے ورلڈ بینک ساڑھے پانچ ارب امداد فراہم کرے گا۔ ۔ امداد سے سب سے زیادہ فائدہ ہندو اور بدھ مت کے علاقوں کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے دی جانے والی امداد سے پنجاب میں سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور پانچ سال میں پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا۔ امداد سے سب سے زیادہ فائدہ ہندو اور بدھ مت کے علاقوں کو ہوگا۔
علاوہ ازیں نئے سیاحتی ریزارٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔ سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سیاحتی مقامات تک پہنچنے والے راستوں کو بھی تعمیر کیا جائے گا۔