ریسٹورنٹس میں بنے سگریٹ نوشی کارنر ختم کرنے کا فیصلہ

ریسٹورنٹس میں بنے سگریٹ نوشی کارنر ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زیشان نزی: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بنی مخصوص جگہیں ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں ریسٹورنٹس  میں بنے سگریٹ کارنر کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق ریسٹورنٹس میں  پی ایف اے کی طرف سے بڑے حروف میں " سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں"  لکھیں گے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین  مینگل کا کہنا ہے کہ  سگریٹ نوشی سے کھانا اور ماحول آلودہ ہوتا ہے۔

  ریسٹورنٹس میں سگریٹ نوشی سے ماحول آلودہ اور سگریٹ نہ پینے والوں کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ ریسٹورنٹس میں بڑی تعداد میں آئی فیملیز اور بچے بلاواسطہ سموکنگ سے متاثر ہوتے ہیں۔

  عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ مخصوص سموکنگ کارنرز پہلے سے عائد پابندی کی بھی خلاف ورزی  کررہے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 26ویں بورڈ نے ریگولیشن کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔