شاہ رخ ندیم: سینئر صحافی، ادیب، سوشل ایکٹوسٹ منو بھائی کی نماز جنازہ ریواز گارڈن میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کی وفات پر صبح سے ہی ان کے گھر پر تعزیت کرنے آنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، منو بھائی کی نماز جنازہ ریواز گارڈن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر پی پی وسطی پنجاب قمر الزمان، جنرل سیکرٹری پی پی پی چوہدری منظور، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق ، رہنما پی پی پی چوہدری نوید ، صحافی سہیل وڑائچ ، قاضی سعید ، نوید چوہدری ، حسن نثار ،، نور الحسن ،امجد اسلام امجد سمیت سیاست ، صحافت اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں شریک تمام لوگوں نے منو بھائی کی موت کو قومی سانحہ قرار دیا. منو بھائی کے چاہنے والوں کا کہنا تھا کہ کہ منو بھائی کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا.
منو بھائی کے چاہنے والے ان کی وفات پر غمزدہ نظر آئے۔ منو بھائی کی رسم قل کل بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔