ذیشان نذیر: چڑیا گھر میں اونٹ سواری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ اس سے قبل اونٹ سواری کا ٹینڈر تین بار منسوخ ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق جولائی دو ہزار سترہ سے چڑیا گھر میں اونٹ سواری نہیں ہو رہی تھی۔ مناسب بولی نہ کرنے پر ٹینڈر تین بار منسوح کئے گئے۔ موجودہ اونٹ سواری کا ٹھیکہ شیخ منظور کے نام پر ہوا ہے۔ اونٹ سواری کے ریٹس وہی پرانے ہی رکھے گئے ہیں۔ اونٹ سواری کی ٹکٹ بچوں کے لیے بیس اور بڑوں کے لیے تیس روپے مقرر کی گئی ہے۔