(علی ساہی) محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ، چار لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کا ڈیٹا سیف سٹی کو دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکے لگائے جاتے ہیں۔ جن میں زیادہ تر غیرنمو نہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں، اب محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ سیف سٹی حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد سیف سٹی کو چار لاکھ سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا دے دیا گیا، جن شاہراہوں پر ایسی گاڑیوں کی آمدورفت زیادہ ہوگی وہاں پر ایکسائز کے خصوصی ناکے لگائے جائیں گے۔ اس سے محکمہ ایکسائز کو کروڑوں کی آمدن متوقع ہے۔
مزید جاننے کیلئےو یڈیو دیکھیں