عیشہ خان: گرین ٹاؤن میں ماں اور دو بچوں کی ہلاکت کا معاملہ پر عائشہ اور دونوں بچوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل ہوگئی۔ ماں اور بچوں کی موت کاربن مونوآکسائیڈ کے باعث ہوئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ماں اور بچوں کی موت کاربن مونوآکسائیڈ گیس کے باعث ہوئی۔ تینوں افراد کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان یا مزاحمت کے آثار نہیں ملے۔ کاربن مونوآکسائیڈ سے موت کی مزید تصدیق فرانزک رپورٹ سے ہوگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک معائنے کے لئے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، عائشہ کے شوہر سے بھی تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک انگیٹھی بھی ملی تھی، واقعہ خود کشی ہے یا حادثہ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔