(علی ساہی ) ڈی جی ایکسائز نے موٹر برانچ میں گاڑیوں کی کلاسز تبدیل کر کے کم ٹوکن ٹیکس اور کم ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر ایک انسپکٹر، ایک ڈی ای او اور 2 کلرکس کو ریجن سی سے معطل کر کے ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر برانچ میں گاڑیوں کی کلاسز تبدیل کر کے کم ٹوکن ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر دس انسپکٹرزکو معطل کیا گیا تھا جس کے بعد ڈی جی ایکسائزکے احکامات پر ڈی جی آڈٹ برانچ کے ای ٹی او حافظ غلام مصطفی نے آڈٹ کرتے ہوئے مزید ایسی گاڑیاں سامنے لائیں جن کی کلاسز تبدیل کر کے کم ٹیکس وصول کیا گیا۔ اس معاملے میں ملوث انسپکٹرغلام شبیر، ڈی ای او عادل الماس، کلرک عمر اشرف اور ندیم جاوید کو معطل کر کے ڈی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔