ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنت نگر، گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا

سنت نگر، گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا
کیپشن: City42 - Fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی ) سنت نگر کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے  مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سنت نگر کے علاقے میں ڈیوس سماج روڈ پر گھر کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھواں پھیلنے سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دشواری ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔