ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مقرر

مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مقرر
کیپشن: City42 - Molana Fazal-ur-Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) مولانا فضل الرحمان متفقہ طور پر متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مقرر ہوگئے۔ سراج الحق ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ 20 ارکان پر مشتمل مرکزی کونسل بھی بن گئی۔

مذہبی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے علامہ ساجد میر نے کہا کہ مرکزی کونسل میں ہر جماعت کا سربراہ اور 3، 3 نمائندے شامل ہیں۔ مرکزی کونسل 20 ارکان پر مشتمل ہے۔ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوں گے۔ اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دے دی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ایم ایم اے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی۔ متحدہ مجلس عمل باقاعدگی کے ساتھ بحال ہو چکی ہے۔ پوری قوم کو یکجہتی کی دعوت دی جائے گی۔ ایم ایم اے کا اگلا اجلاس فروری میں ہوگا۔