ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم فل میں داخلوں کے لئے نئے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان

ایم فل میں داخلوں کے لئے نئے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ایم فل میں داخلوں کیلئے نئے انٹری ٹیسٹ کا نفاذ۔ رواں سال ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلباء داخلوں کے اہل تصور کیے جائیں گے۔

ایم ایس ، ایم فل میں داخلوں اور وظائف کے حصول کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے امیدوار سرکاری اور نجی جامعات میں ایم ایس اور ایم فل کے پروگراموں میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 31جنوری 2018 ہے۔ اس ٹیسٹ کا رزلٹ دو سال تک کے لیے کارآمد ہوگااوریہ ٹیسٹ ان امیدواروں کے لیے بھی قابل عمل ہوگاجو مستقبل میں مختلف وظائف کے لیے درخواست دیں گے یاوہ امیدوار جو سرکاری اور نجی جامعات میں ایم ایس یا ایم فل کے پروگراموں میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہوں گے۔ اس ٹیسٹ کے چار مختلف زمرہ جات ہیں جن میں انجینئرنگ اور آئی ٹی، مینجمنٹ سائنس اور بزنس ایجوکیشن، آرٹ اورسوشل سائنس اور زراعت، بائیولاجیکل سائنسز، میڈیکل سائنسز اور فزیکل سائنسز شامل ہیں ۔ اس ٹیسٹ میں امیدواروں کی قابلیت جانچنے کے لیے سو فیصد گریڈنگ سسٹم کے حساب سے 40 نمبر کوانٹی ٹیٹو وریزننگ ، 30 نمبر کے لیے وربل ریزننگ اور 30 نمبر کے لیے اینالیٹیکل ریزننگ کے سوالات کیے جائیں گے ۔

 یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لیے تمام امیدواروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ای پورٹل کے ذریعے سے رجسٹریشن کروانا ہوگی۔ امیدواروں کو تاکید کی جاتی ہے کہ رجسٹریشن کرواتے ہوئے اپنی قابلیت کے مطابق درست کیٹگری میں اور ویب سائٹ پر مہیا کیے گئے۔ ٹیسٹ سنٹرز میں سے اپنے قریبی ٹیسٹ سنٹر کا انتخاب کیا جائے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ان کے مہیا کردہ ایڈریس پر رول نمبر سلپ بذریعہ ڈاک بھجوا دی جائے گی ۔ طلبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔