نئی حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کا فیصلہ کن موڑ

نئی حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات کا فیصلہ کن موڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان نئی حکومت بنانے کے لئے تعاون کے مذاکرات فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئے۔ دونوں ٹیموں نے معاہدہ کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے اپنی اپنی پارٹی سے مشاورت کی غرض سے اجلاس میں وقفہ کر دیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹیم وقفہ کے بعد اسحاق ڈار کے گھر پر اجلاس گاہ سے واپس چلی گئی ہے۔

 پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود اپنی قیادت سے مشورے کے بعد دوبارہ اجلاس کریں گے ۔  دونوں جماعتوں کے مابین تیار ہونے والے ڈرافٹ  کو توقع ہے کہ آج حتمی شکل دے لی جائے گی۔