برفباری سے حویلی ضلع میں تمام شاہراہیں بند، علاقہ دنیا سے کٹ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں بارش اور  پہاڑوں پر برفباری کے باعث ضلع کو  باقی ملک سے ملانے والی بیشتر شاہرائیں بند ہو گئیں۔ حویلی شہر اور بہت سے دیہات کا باہمی رابطہ بھی منقطع ہے جبکہ پورا علاقہ بیرونی دنیا سے کٹ گیا ہے۔

شاہراہوں کی بندش سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ پونچھ کو ملانے والی شاہراہِ عباس پور محمود گلی روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہو گئی۔ باغ کو  حویلی سے ملانے والی شاہراہ لس ڈنہ محمود گلی روڈ بھی برفباری سے بند ہو گئی۔محکمہ شاہرات کا ایس ڈی او  بتا رہا ہے کہ برف باری تھمتے ہی بحالی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

 ایس ڈی او  کا کہنا ہے کہ دونوں مرکزی شاہراہوں کی بحالی کیلئے عملہ بل ڈوزروں کے ساتھ موقع پر موجود ہے ،  برفباری اور بارش کے باعث شاہراہیں کھولنے کا کام فی الحال نہیں کر رہے۔ محکمہ شاہرات حویلی کے عملہ نے محمود گلی کے مقام پر  پھسنی ہوئی مال بردار گاڑیوں  کو   آپریشن کر کے نکال دیا ہے۔  ایس ڈی او  کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پونچھ کو جانے والے مسافر چڑی کوٹ عباس پور روڈ استعمال کریں۔ رات کے  وقت غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔